کیون پیٹرسن احمد شہزاد کی حمایت میں بول پڑے، سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لےلیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کھلاڑی کیون پیٹرسن فائل فوٹو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کھلاڑی کیون پیٹرسن

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کھلاڑی کیون پیٹرسن بھی پاکستانی اوپنر احمد شہزاد کی حمایت کیلئے میدان میں آ گئے ہیں جنہوں نے سلیکشن کمیٹی کو ’بے وقوف‘ قرار دیدیا ہے۔

کیون پیٹرسن نے کہا کہ ابھی بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان کا منتخب سکواڈ دیکھا ہے، کوئی دنیا میں ایسی انہونی کیسے کرسکتا ہے کہ اوپنر کا انتخاب نہ کرے، احمد شہزاد کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کا ریکارڈ قومی ٹیم میں ان پر ترجیح پانے والے کھلاڑی سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔

اوپنر احمد شہزاد کیون پیٹرسن کی جانب سے حمایتی بیان سامنے آنے پر خوش نظر آئے جنہوں نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ اس میں اللہ کی طرف سے کوئی بہتری ہو۔ 

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف لاہور میں کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز کیلئے سلیکٹرز نے فخر زمان اور امام الحق کو ڈراپ کرکے کسی تجربہ کار اوپنر کو شامل کرنے کے بجائے ڈیبیو کے منتظر احسان علی کو ترجیح دی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store