بھارتی کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان دھونی کو دیوار سے لگا دیا، کھیل کے میدان سے بڑی خبر

 سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی  سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر فائل فوٹو سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی نے بھارت کو ورلڈ کپ، چیمپئنز ٹرافی اور ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جتوانے والے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کردیا، وہ گزشتہ کنٹریکٹ میں اے کیٹیگری میں شامل تھے۔

مہندر سنگھ دھونی نے گزشتہ چھ ماہ سے بھارتی ٹیم کے لیے کوئی میچ نہیں کھیلا جس کی وجہ سے انہیں سینٹرل کنٹریکٹ میں جگہ نہیں دی گئی، بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ دھونی اگر کرکٹ کھیلتے ہیں تو انہیں سینٹرل کنٹریکٹ میں دوبارہ جگہ مل سکتی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے موجودہ قانون کے تحت اسی کھلاڑی کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا جاتا ہے جس نے کم سے کم تین ٹیسٹ یا 8 ون ڈے کھیلے ہوں یا اتنے ہی ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے والا کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہوسکتا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے رواں ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ 39 سالہ دھونی کو آسٹریلیا میں ہونے والی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

بی سی سی آئی کی جانب سے 27 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے، اے پلس کیٹیگری میں کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما، جسپریت بمرا شامل ہیں۔

وکٹ کیپر وردھیمان ساہا کو ترقی کے دے کر سینٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹیگری دی گئی ہے، میانک اگروال، امیش یادیو، یوزویندر چاہل، ہاردیک پانڈیا بھی بی کیٹیگری کا حصہ ہیں۔

مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ ساتھ دنیش کارتک، خلیل احمد، امباتی رائیڈو کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store