پاکستانی کرکٹر حارث رؤف پر آسٹریلیا میں بڑی پابندی عائد، دنیائے کرکٹ میں نئی بحث کا آغاز

 میلبرن اسٹارز نے لاہور قلندرز کے تیز گیند باز حارث رؤف پر باولنگ پر پابندی فائل فوٹو میلبرن اسٹارز نے لاہور قلندرز کے تیز گیند باز حارث رؤف پر باولنگ پر پابندی

سڈنی، میلبرن اسٹارز نے لاہور قلندرز کی دریافت تیز گیند باز حارث رؤف پر نیٹس میں باولنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بگ بیش لیگ میں اپنی تیز و نپی تلی گیند بازی سے 15 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی باولر حارث رؤف اپنی دھاک بٹھا چکے ہیں۔ میلبرن اسٹارز کے کپتان میکس ویل سمیت ٹیم میں موجود دیگر بلے بازوں نے ان کی تیز گیند بازی کی بہت تعریف کی ہے۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ نیٹس میں حارث کو کھیلنے سے اجتناب کرتے ہیں تاکہ ان کی تیز گیندبازی سے زخمی نہ ہو جائیں۔

واضح رہے حارث روف نے اب تک پانچ میچوں میں ایک ہیٹ ٹرک کے ساتھ 15 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ وہ بگ بیش لیگ میں سب سے وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

مزید پڑھیں: لاہور قلندرز: فیلڈنگ کوچ کے عاقب جاوید پر سنگین الزامات، شائقین کرکٹ پریشان

 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے سابق فیلڈنگ کوچ عتیق زمان نے کہا ہے کہ عاقب جاوید نے کہا تھا جب تک میں کوچ ہوں عمر اکمل لاہور قلندرز میں نہیں کھیلے گا۔

 

install suchtv android app on google app store