شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبرآگئی، بنگلہ دیش کا پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے متعلق بڑا فیصلہ، پی سی بی کا ابتدائی موقف آگیا

بنگلہ دیش کا پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے متعلق بڑا فیصلہ فائل فوٹو بنگلہ دیش کا پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے متعلق بڑا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورد (پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے کا میڈیا کے ذریعے علم ہوا ہے۔

ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ انہیں میڈیا کے ذریعے بنگلہ دیش کے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کا علم ہوا ہے، بی سی بی آفیشلز کی جانب سے باضابطہ رابطہ کرکے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا گیا، وہ بنگلہ دیشی بورڈ آفیشل کے رابطہ کرنے کے بعد جواب دیں گے۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے بورڈ میٹنگ کے بعد بتایا کہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے نہیں جائیں گے، بورڈ نے فیصلہ حکومت کی ہدایات پر کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store