پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم سے متعلق بری خبر، آئی سی سی کےاعلان نے مداحوں کو افسردہ کر دیا

بابر اعظم فائل فوٹو بابر اعظم

آئی سی سی نے پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم کے مداحوں کو بری خبر سنا دی، افسوس ناک خبر آگئی۔

پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے ساتھ ساتویں نمبر پر آگئے۔

کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں بابر اعظم اپنی پوزیشن سے ایک درجہ پیچھے آگئے ہیں۔ بیٹسمینوں میں ویرات کوہلی بدستور سرفہرست ہیں جب کہ آسٹریلوی مڈل آرڈر بیٹسمین اسٹیو اسمتھ دوسرے، مارنس لبوشین تیسرے اور کین ولیمسن چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سنچریاں جڑنے والے ڈیوڈ وارنر کی اونچی اڑان کا سلسلہ برقرار ہے اور وہ دو درجے ترقی پاکر پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، وارنر کی ترقی نے بھارتی بیٹسمین پجارا کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے آسٹریلوی بولر پیٹ کمنز کی حکمرانی برقرار ہے اور وہ بدستور رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں، نیل ویگنر دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر تیسرے نمبر پر ہیں۔

بولرز کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بھی بولر شامل نہیں ہے البتہ محمد عباس ٹاپ ٹوئنٹی میں 17 ویں نمبر ہیں۔

install suchtv android app on google app store