ایک اوور میں 6 چھکے مارکر نیا ریکارڈ قائم کر ڈالا، دنیائے کرکٹ میں ہلچل، ویڈیو وائرل

کرکٹ فائل فوٹو کرکٹ

ایک اوور میں لگاتار 6 چھکے مار کر نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچ گیا، پچھلے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ دیکھیئے مزید اس ویڈیو میں

نیوزی لینڈ میں ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران لیوکارٹر نے ایک اوور میں لگاتار 6 چھکے مار کر نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

بائیں ہاتھ کے بیٹسمین لیوکارٹر 6 گیندوں پر لگاتار 6 چھکے مارنے والے پہلی کیوی بیٹسمین بن گئے ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ سپر اسمیش ٹورنامنٹ میں انجام دیا جہاں اننگز کے 16 ویں اوورز میں لیوکار نے 6 بار گیند کو باؤنڈری کے پار اچھالا۔

حیران کن طور پر بیٹسمین نے تمام چھکے لیگ اسٹمپ پر جڑے، انہوں نے اسپنر اینٹون ڈیوکچ کی خوب درگت بنائی اور ٹیم کے مجموعے کو 220 تک پہنچایا۔

 لیکارٹر نے 29 گیندوں پر 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ وہ ٹی ٹوئنٹی میں لگاتار 6 چھکے جڑنے والے چوتھے کھلاڑی ہیں، اس سے قبل یوراج سنگھ، روزوائیٹلی اور حضرت اللہ زازئی بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store