فاسٹ بالر حسن علی کی رفتار میں کمی کیوں؟ وقار یونس نے وہ بتا دیا جس کی امید نہیں تھی

 وقار یونس نے فاسٹ بالر حسن علی کی رفتار میں کمی سے متعلق بتادیا فائل فوٹو وقار یونس نے فاسٹ بالر حسن علی کی رفتار میں کمی سے متعلق بتادیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے فاسٹ بالر حسن علی کی رفتار میں کمی سے متعلق بتادیا، ان کا کہنا ہے کہ مسلسل دو سال کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے ان کی رفتار میں کمی آئی ہے۔


یہ بات انہوں نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی، وقار یونس نے کہا کہ حسن علی کے باﺅلنگ ایکشن کے باعث ان کی پسلیوں اور کمر پر بہت دباﺅ بڑھتا ہے۔


حسن علی نے اپنی پیس اور لائن و لینتھ کی بدولت دھاک بٹھائی لیکن مسلسل 2سال کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے ان کی رفتار میں کمی آ گئی اور انجریز بھی ہوئیں تاہم امید ہے کہ بحالی فٹنس کے بعد ایک ہفتے میں باﺅلنگ شروع کردیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں وقار یونس نے کہا کہ محمد حسنین کو سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 4اوورز کی کارکردگی کی بنیاد پر اسکواڈ میں شامل کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب باصلاحیت باﺅلر کی فٹنس پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں مسلسل کام ہو رہا ہے کیونکہ شاہین شاہ آفریدی ایک مثال ہیں کہ زیادہ فٹ ہوئے تو کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، یہی کام دیگر فاسٹ باﺅلرز کے ساتھ بھی مسلسل کرتے رہنا ہوگا۔

 

install suchtv android app on google app store