2020 کے آغاز میں ہی نسیم شاہ کے لیئے بری خبرآگئی، مداحوں میں غم و غصہ

نسم شاہ کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا فائل فوٹو نسم شاہ کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا

قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ کو انڈر 19 ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو انڈر 19 ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کردیا گیا، نسیم شاہ انڈر 19 کے دوسرے تربیتی کیمپ کا بھی حصہ نہیں ہوں گے۔

نسیم شاہ کی جگہ محمد وسیم کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، پی سی بی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان فاسٹ بولر انڈر 19کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے۔

پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے نسیم شاہ قومی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔

نیوزرپورٹ کے مطابق نسیم شاہ جنوری میں ہونے والی بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے، بولنگ کوچ وقار یونس نسیم شاہ کو ٹریننگ کیمپ میں فاسٹ بولنگ کے گر سکھائیں گے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ کو لے کر پی سی بی ٹیم مینجمنٹ اور انڈر 19 کوچ اعجاز احمد کے درمیان کھینچا تانی چل رہی تھی، اعجاز احمد کی خواہش تھی کہ وہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں نسیم شاہ کے ہمراہ جائیں۔

اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کے ریلیز نہ ہونے کی صورت میں ایک دو فاسٹ باﺅلرز کے بارے میں سوچا ہوا ہے جو گزشتہ25 روز سے میرے ساتھ ہیں اور ٹریننگ کر رہے ہیں لیکن اگر نسیم شاہ کو ریلیز کر دیا جاتا ہے تو بہت اچھا ہو گا کیونکہ قومی ٹیم کے پاس ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلنے کیلئے بہت سے فاسٹ باﺅلرز موجود ہیں۔

یاد رہے کہ باصلاحیت بولر نسیم شاہ نے 16 سال اور 279 دن کی عمر میں ڈیبیو کرکے آسٹریلیا کے آئن کریگ کا ریکارڈ توڑا تھا ، نسیم شاہ سے قبل آئن کریگ نے 17 سال 239 دن کی عمر میں آسٹریلوی سرزمین پر ڈیبیو کیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store