دورہ پاکستان کے حوالے سے بنگلا دیش کا بڑا فیصلہ۔۔۔کرکٹ کے حلقوں میں ہلچل مچ گئی

 بنگلا دیشی ٹیم فائل فوٹو بنگلا دیشی ٹیم

بنگلا دیش نے پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ بنگلا دیشی ٹیم فی الحال پاکستان میں طویل فارمیٹ کے میچز نہیں کھیلے گی۔

جمعرات کو ڈھاکا میں بی پی ایل کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے سے قبل بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے دیگر بورڈ حکام سے ملاقات کے بعد واضح کردیا کہ بنگلا دیشی ٹیم فی الحال پاکستان میں طویل فارمیٹ کے میچز نہیں کھیلے گی۔

ان کا موقف ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے لیکن غیر ملکی کوچنگ اسٹاف ٹیسٹ میچز کیلیے وہاں جانے کو تیار نہیں،7 دن کے دورہ میں 3ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلیے جاسکتے ہیں۔

بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ یہ ابھی یہ واضح نہیں کی مختصر فارمیٹ کے میچز کیلیے ٹیم پاکستان جاتی ہے تو کوچنگ اسٹاف یا کھلاڑیوں میں سے ساتھ جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کون کرتا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کو جنوری میں پاکستان آکر 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلنا تھے جب کہ پی سی بی پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ اپنی کوئی ہوم ٹیسٹ سیریز ملک سے باہر نہیں کھیلے گا۔

install suchtv android app on google app store