بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں؟ بی سی بی نے بڑا فیصلہ سنا دیا، سب حیران

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم فائل فوٹو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم

صدر بی سی بی ناظم الحسن کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی سیریز کھیل کر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے اور پھر ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی )نے دورہ پاکستان کے حوالے سے اپنا فیصلہ سنا دیا ،بی سی بی کے صدر نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم اس وقت ٹ ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان جانے پر رضامند ہے اور ٹیسٹ سیریز کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا ۔

ڈھاکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نظام الدین چوہدری کا کہنا تھا کہ انہیں علم ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے پوری کوشش کررہا ہے لیکن انہیں اپنے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی رائے کو مقدم رکھنا ہے ،بنگلہ دیشی اس وقت ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان جانے پر راضی ہے اور اس دوران کھلاڑی وہاں کی سکیورٹی صورتحال کابھی جائزہ لے لیں گے جس کے بعد ٹیسٹ سیریز کا فیصلہ کیا جاسکے گا۔

یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم بھی پہلے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے پاکستان آئی تھی ،یہ میچز اکتوبر اور نومبر میں اچھے طریقے سے ہوئے جس کے بعد سری لنکن بورڈ نے اپنی فرسٹ چوائس سیریز کے بعد دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے دسمبر میں پاکستان کا دورہ کیا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کے میچز23،25اور27جنوری کو شیڈول ہیں لیکن 20فروری سے پی ایس ایل کا آغاز شیڈول ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے بعد فی الحال بنگلہ دیش کو ٹیسٹ سیریز کے لیے دعوت دینے کے لیے کوئی تاریخ موجو د نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store