کراچی ٹیسٹ؛ سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کا شکار

دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے فائل فوٹو دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے

دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔ 10 رنز پر پاکستان کی 2 وکٹیں گر گئی ہیں۔

شہر قائد میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی رونقیں دوبارہ لوٹ آئی ہیں اور آج پہلا میچ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلا جارہا ہے، قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور عثمان شنواری کی جگہ یاسر شاہ کو شامل کیا گیا ہے جب کہ کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ بیٹنگ وکٹ دکھائی دیتی ہے لہذا بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا جو بارش اور خراب موسم کے باعث ڈرا ہوگیا تھا۔

install suchtv android app on google app store