نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سیشن کے دوران عابد علی نے کہا کہ مجھے ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل کارکردگی دکھانے کا صلہ مل گیا۔
ساتھی کرکٹرز نیٹ پریکٹس کے دوران لیجنڈ کہہ کر پکارتے ہیں ایک سوال پرانھوں نے کہا کہ میں ملک کیلیے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے کو بھی تیار ہوں۔ کوئی بھی فارمیٹ ہو100 فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔
یاد رہے کہ عابد علی نے ون ڈے کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو پر بھی سنچری بناکر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں تھری فیگر اننگز ان کے ریکارڈ کو مزید مستحکم کردے گی۔
مزید پڑھیں: پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور ترکی کے صدر طیب اردوغان کی ملاقات
یاد رہے کہ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور ترکی کے صدر طیب اردوغان کی جنیوا میں ملاقات ہوئی ۔جاوید آفریدی نے طیب اردوغان کو پشاور زلمی کی شرٹ پیش کی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔