پاکستانی اوپنر عابد علی نے ورلڈ ریکارڈ بنادیا

پاکستانی اوپنر عابد علی فائل فوٹو پاکستانی اوپنر عابد علی

پاکستانی اوپنر عابد علی نے ورلڈ ریکارڈ بنادیا، ون ڈے اور ٹیسٹ میچ کے ڈبیو میں سنچری کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

پاکستانی اوپنر عابد علی نے سری لنکا کیخلاف سنچری اسکور کرلی ہے۔ ون ڈے اور ٹیسٹ میچ کے ڈبیو میں سنچری کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگ تین سو آٹھ رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی جس کے بعد پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے،گرین شرٹس نے ایک وکٹ کے نقصان پر 213رنز مکمل کرلئے، اوپنرعابدعلی نے سنچری اسکور کرلی اور کپتان اظہر علی اکیس رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

 راولپنڈی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز کے ساتھ اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا،دھننجیا ڈی سلوا نے اپنی سنچری مکمل کی اور سری لنکا نے اپنی اننگز 308 رنز ڈکلیئر کردی،دھننجایاڈی سلوانے 102 رنزکی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی،کپتان کرونارتنے 59،اوشاڈافرنانڈو 40 رنزبناکرآؤٹ ہوئے،شاہین آفریدی اورنسیم شاہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر ہی گرگئی، شان مسعود کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے

دس سال بعد پاکستان میں کھیلا جانے والا پنڈی ٹیسٹ پی سی بی کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے دنیا کو اپنی جانب متوجہ نہ کرسکا۔

 

install suchtv android app on google app store