فہیم اشرف اور عثمان شنواری کی جگہ کون سے کھلاڑی بگ بیش میں منتخب کر لئے گئے؟ بڑی خبر آگئی

بگ بیش فائل فوٹو بگ بیش

فہیم اشرف اور عثمان شنواری کی جگہ کون سے کھلاڑی بگ بیش میں منتخب کر لئے گئے؟ مداحوں کیلئے خبر آ گئی۔

بگ بیش لیگ فرنچائز میلبورن رینیگیڈز نے پاکستانی فاسٹ باﺅلر عثمان خان شنواری اور آل راﺅنڈر فہیم اشرف کی جگہ انگلش فاسٹ باﺅلر رچرڈ گلیسن کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فہیم اشرف ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کے باعث بگ بیش لیگ میں شریک نہیں ہوں گے جبکہ عثمان خان شنواری سری لنکا کیخلاف جاری ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ان دونوں کا گزشتہ ہفتے ہی ٹورنامنٹ کے پہلے حصے کیلئے میلبورن رینیگیڈز کیساتھ معاہدہ طے پایا تھا۔

میلبورن رینیگیڈز کے نو منتخب ہیڈ کوچ مائیکل کلنگر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ عثمان شنواری اور فہیم اشرف سے محروم ہونا یقینا بدقسمتی کی بات ہے لیکن بین الاقوامی کرکٹ میں مصروف ترین شیڈول کے باعث ایسا اکثر ہوتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی دستیابی کے حوالے سے معاملات لمحے میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store