پاکستانیوں کی امیدوں پر پانی پھرِ گیا، راولپنڈی اسٹیڈیم سے افسوسناک خبر آگئی

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم فائل فوٹو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

پاکستان کی سر زمین پر انٹر نیشنل کرکٹ لوٹ آئی ہے تاہم سری لنکا کیخلاف راولپنڈی میں جاری پہلا ٹیسٹ بارش سے شدید متاثر ہے اور شائقین کا مزہ کرِکرِا ہو گیاہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا تیسرے روز کا کھیل بارش کے باعث شروع ہی نہیں ہو سکا ہے۔ سری لنکا نے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر چھ وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنا لیے تھے ۔

میچ کے پہلے روز بھی کم روشنی کے باعث میچ وقت سے پہلے ہی ختم کر دیا گیا تھا تاہم کھیل کے دوسرے روز سری لنکا نے دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا تو بارش نے کھیل رکوا دیا اور اس وقت تک سری لنکا نے 222 رنز بنا لیے تھے تاہم بارش رکنے کے بعد میچ کھانے کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا لیکن ایک مرتبہ پھر سے روشنی کم ہو گئی جس کے باعث میچ کو وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا۔

سری لنکا نے پانچ وکٹوں کے نقصان اور 202 رنز سے دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا اور ابھی 20 رنز ہی بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی جس کے باعث میچ کو روک دیا گیا اور پچ کو کور کر دیا گیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ابتدائی سیشن تک درست ثابت ہوا اور سری لنکن اوپنرز نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 96 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ سری لنکا کی جانب سے ڈیموتھ کرونارتنے نے 59 رنز بنائے جبکہ اوشاڈا فرنینڈو نے 40، کوشل مینڈس نے 10، دنیش چندی مل نے 2 اور اینجلو میتھوز 14 رنز بنائے ، ڈیکویلا 33 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔دھنانجیادی سلو 72 رنز اور پریرا 2 سکور کے ساتھ وکٹ پر موجود ہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store