پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو بدترین شکست، مایوس کن کارکردگی نے سب کو غصہ دلا دیا

پاکستان ویمن کرکٹ فائل فوٹو پاکستان ویمن کرکٹ

انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے دوسرے ایک روزوہ میچ میں بھی پاکستان کو 127 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

کوالالمپور میں کھیلے جانے والے میچ میں مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے بیٹر نتالی سِوّر کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

میچ میں 86 رنز بنانے اور 2وکٹیں حاصل کرنے پر انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ 14 دسمبر کو کنرارا اکیڈمی اوول میں کھیلا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store