پہلا ٹیسٹ: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کے بعد دوبارہ شروع، تفصیلات اس خبر میں

پہلا ٹیسٹ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ بارش کے بعد دوبارہ شروع۔ فائل فوٹو پہلا ٹیسٹ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ بارش کے بعد دوبارہ شروع۔

پاکستان اور سری لنکا کے درماین جاری پہلا ٹیسٹ میچ بارش کے بعد دوبارہ شروع، سری لنکا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنا لیے ہیں ۔

 سری لنکا نے پانچ وکٹوں کے نقصان اور 202 رنز سے دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا اور ابھی 20 رنز ہی بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی جس کے باعث میچ کو روک دیا گیا اور پچ کو کور کر دیا گیا ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بھی میچ اپنے وقت سے کچھ دیر پہلے کم روشنی کے باعث ختم کر دیا گیا تھا ۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ابتدائی سیشن تک درست ثابت ہوا اور سری لنکن اوپنرز نے بہتر کارکردگی کا.

مظاہرہ کرتے ہوئے 96 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ سری لنکا کی جانب سے ڈیموتھ کرونارتنے نے 59 رنز بنائے جبکہ اوشاڈا فرنینڈو نے 40، کوشل مینڈس نے 10، دنیش چندی مل نے 2 اور اینجلو میتھوز 14 رنز بنائے جبکہ دھنانجیا دی سلوا اور نیروشن ڈیکویلا کریز پر موجود ہیں۔

کھیل کے ابتداءمیں ناکامی کے بعد پاکستانی فاسٹ باولرز نے کھیل میں واپسی کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی ہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شنواری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، عابد علی، بابراعظم، حارث سہیل، اسد شفیق، محمد رضوان، عثمان شنواری، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

سری لنکن ٹیم کی قیادت ڈیموتھ کرونارتنے کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اوشاڈا فرنینڈو، کوشل مینڈس، دنیش چندی مل، اینجلو میتھیوز، دھنانجیا دی سلوا، نیروشن ڈیکویلا، دلرووان پریرا، ویشوا فرنینڈو، کسون راجیتھا اور لاہیرو کمارا شامل ہیں۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store