پاکستان سری لنکا ٹیسٹ کے تاریخی موقعے پر پی سی بی کی بڑی غفلت سامنے آگئی، سری لنکن عوام بھی ناراض

 سری لنکا ٹیسٹ فائل فوٹو سری لنکا ٹیسٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی غفلت کی وجہ سے سری لنکا سے آنے والے صحافیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑگیا۔

سری لنکا کے صحافی الطاف کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کی وجہ سے گراونڈ میں داخل ہونا ناممکن ہے ہر جگہ تلاشی کے ساتھ پی سی بی کی طرف سے دی جانے والی ٹرانسپورٹ کو بھی روکا جاتا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ کی کیوریج کے لئے ایکریڈیشن کارڈ جاری کئے لیکن کارڈ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

دوسری جانب سری لنکن صحافی انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے میچ کی کوریج کو چھوڑ کر ہوٹل چلے گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر آئے نو صحافیوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے کہا کہ انٹرنیٹ نہیں چل رہا تو پی سی بی کے حکام نے کہا کہ نیٹ کی مین لائن کو کاٹ دیا گیا ہے چند گھنٹے کے بعد بحال کردیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store