ملکی میدان پر 10 سال بعد شیڈول پہلے ٹیسٹ پر ملتوی ہونے کے خدشات پیدا ہونے لگےِِ، شائقینِ کرکٹ پریشان

شیڈول پہلے ٹیسٹ ٖفائل فوٹو شیڈول پہلے ٹیسٹ

سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ چکی ہے اور پہلا میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

شائقین کرکٹ 10 سال کے طویل عرصے بعد ملکی میدان پر ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر انتہائی پرجوش ہیں اور بے صبری سے میچ شروع ہونے کے منتظر ہیں تاہم اس سے قبل ہی ان کیلئے تشویشناک خبر آ گئی ہے کہ یہ میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

موسم کا حال بتانے والی ویب سائٹس کے مطابق راولپنڈی میں 11 دسمبر کو تو موسم ابرآلود رہے گا اور کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے لیکن اگلے روز یعنی 12 دسمبر کو وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ دوپہر کے وقت تیز بارش بھی ہو سکتی ہے.

اس کے علاوہ 13 اور 14 دسمبر کو بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جس کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

install suchtv android app on google app store