فواد عالم میچ نہیں کھلیں گے مگر کیوں؟ مداحوں کو چونکا دینے والی دھماکے دار خبرآگئی

فواد عالم فائل فوٹو فواد عالم

سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آ چکی ہے اور شائقین بے صبری سے ان شاندار لمحات کے منتظر ہیں جب نئی تاریخ رقم ہو گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کیا تو اس میں فواد عالم کا نام دیکھ کر شائقین کرکٹ اور ان کے مداح خوشی سے جھوم اٹھے کیونکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کے باوجود وہ مسلسل نظرانداز ہو رہے تھے اور 10 سال بعد انہیں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا ہے۔

ذرائع کے مطابق سکواڈ میں شامل فواد عالم راولپنڈی ٹیسٹ کی فائنل لائن اپ کا حصہ نہیں ہوں گے کیونکہ ٹیم مینجمنٹ نے 34سال کے بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کی جگہ حارث سہیل کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 11ٹیسٹ میچوں میں 36.75 کی اوسط سے 735 رنز بنانے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز کو آسڑیلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ میں ایک اور 8رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

25.66کی اوسط سے 9ٹیسٹ وکٹیں لینے والے حارث سہیل کو اب ان کی باﺅلنگ کی اہلیت کے تناظر میں 11 رکنی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب حیران کن طور پر شان مسعود کے ساتھ اننگز کے آغاز کیلئے بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق پر پھر بھروسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی سٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے ممکنہ 11کھلاڑیوں میں امام الحق، شان مسعود، اظہر علی (کپتان)، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس اور نسیم شاہ شامل ہو سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store