پاکستانی موبائل فون مکینک نے کیسے عالمی مقابلے میں سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا؟ جان کر آپکو فخر ہو گا

پاکستانی موبائل فون مکینک فائل فوٹو پاکستانی موبائل فون مکینک

محنت مزدوری کر کے گھر والوں کی کفالت کرنے والا پشاور کا موبائل فون مکینک مراد خان سیف گیمز میں پاکستان کے لئے سونے کا تمغہ جیت کر لے آیا۔

ملک کے لیے گولڈ میڈل کا تمغہ لانے والے مراد خان کی وطن واپسی پر وزیر کھیل خیبرپختونخوا عاطف خان نے گھر جاکر ان کا استقبال کیا اور کھلاڈی کے لیے 3 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔

پشاور کے غريب گھرانے سے تعلق رکھنے والا مراد خان حالیہ سیف گیمز کراٹے مقابلوں میں چار سال بعد پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیت کر لائے۔ گھر والوں کی کفالت اور روزگار کے لیے مراد خان موبائل فون مرمت کا کام کرتا ہے۔

اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر کھیل خیبرپختونخوا عاطف خان نے کہا کہ مراد خان نے ثابت کردیا کہ صلاحیت ہو تو نامساعد حالات میں بھی اسے ثابت کیا جاسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store