این او سی ملنے کے باوجود سرفراز احمد ٹی 10 لیگ میں شرکت سے انکاری مگر کیوں؟ چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی

سابق کپتان سرفراز احمد فائل فوٹو سابق کپتان سرفراز احمد

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے این او سی ملنے کے باوجود  ٹی 10 لیگ میں شرکت سے انکار کر دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد قطر ٹی 10 لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے، انہوں نے پیر کی صبح دوحہ روانہ ہونا تھا تاہم وہ نہیں گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سرفراز احمد کو قطر ٹی 10 لیگ میں شرکت کیلئے این او سی لیٹر جاری کر دیا تھا تاہم بعد میں یہ اندازہ ہوا کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کوئی بھی کھلاڑی ایسے کسی ایونٹ میں شرک نہیں کر سکتا جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے منظورشدہ نہ ہو۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اگرچہ اس وقت کسی بھی فارمیٹ کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں لیکن وہ سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ضرور ہیں جس کے باعث وہ لیگ میں شریک نہیں ہو سکیں گے البتہ سینٹرل کنٹریکٹ نہ پانے والے دیگر پاکستانی کرکٹرز ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store