پاکستانی کرکٹ کو ایک بار پھر رسوائی کا سامنا، کس کرکٹر نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا؟

پاکستان کے سابق کرکٹر نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے فائل فوٹو پاکستان کے سابق کرکٹر نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے

پاکستان کے سابق کرکٹر نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

ناصر جمشید نے اسپاٹ فکسنگ جرم میں ملوث ہونے کے اعتراف کے ساتھ تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے اپنے ساتھی کرکٹرز کو بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہونے پہ اکسایا تھا۔

سابق پاکستانی کرکٹر پر ایک ٹی 20 میچ میں ساتھی کھلاڑی کو رشوت دینے کا الزام تھا۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے اس معاملے کی تحقیقات کے بعد ملوث افراد کو گرفتار کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کراؤن کورٹ میں تین دسمبر سے سماعت جاری تھی، اس ضمن میں دو دیگر افراد نے بھی دوران تفتیش اپنے اوپر عائد کردہ الزام کا اعتراف کر لیا تھا۔

برطانوی عدالت 9 فروری کو ناصر جمشید کے متعلق فیصلہ سنائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی ناصر جمشید پر دس سال کی پابندی عائد کرچکا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store