میجر جنرل آصف غفور نے 2005 کی پرانی تصویر سے متعلق کیا کہا؟ پاکستانی حیران

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور فائل فوٹو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے سال 2005 کی ایک بہت کی پرانی ویڈیو اور تصویر شیئر کی گئی تھی، جس میں صارف زعیم نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پوچھا تھا کہ کیا اس تصویر میں موجود شخص آپ ہیں ؟

یہ تصویر سال 2005 میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے گئے ون ڈے میچ کی تھی، جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ہم شکل تماشائی باؤنڈری کا بینر لہرا رہا ہے۔

بس تصویر پوسٹ کرنے کی دیر تھی، پھر کیا ہونا تھا، جی جناب سوشل میڈیا پر آصف غفور سے سوالات اور تصدیق کے پیغامات کی لائن لگ گئی۔

پیغامات اور ٹوئٹس کرنے والوں میں ایک صارف زعیم احسان بھی تھا، جس کے پیغام کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا کہ “تصویر میں موجود اُن کا ہم شکل نہیں بلکہ وہ خود ہیں۔

اس موقع پر آصف غفور نے زعیم کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ آپ کی نظریں بہت تیز ہیں۔ یہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ہے اور یہ تصویر 2005 کی ہے، جب میں میجر تھا۔  

install suchtv android app on google app store