اظہرعلی قوم کو بے وقوف بنانا بند کریں، فیصل اقبال نے بڑی بات کہہ ڈالی

پاکستانی کرکٹر فیصل اقبال فائل فوٹو پاکستانی کرکٹر فیصل اقبال

پاکستانی کرکٹر فیصل اقبال نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست پر کپتان اظہر علی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قوم کو بے وقوف بنانا بند کریں۔

26 ٹیسٹ اور 18 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے فیصل اقبال دورہ آسٹریلیا کے دوران ناقص کارکردگی کے بعد دئیے گئے اظہر علی کے بیان سے نالاں نظر آئے۔ اظہر علی نے کہا تھا ”ہم مثبت سوچ کیساتھ آسٹریلیا گئے مگر بدقسمتی سے بعض اوقات نتائج توقعات کے برعکس نکلتے ہیں۔

فیصل اقبال نے ان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ”آپ سب ڈرامے بازی کر رہے ہیں جو ناتجربہ کار اور نوجوان باﺅلرز کو 40 وکٹوں کے حصول کیلئے آسٹریلیا لے گئے!! قوم کو بے وقوف مت بنائیں اور اپنی غلطیوں کو قبول کرنے کی کوشش کریں، آپ سب جانتے تھے کہ ایسا ہی ہو گا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل سیزن 5 میں کونسے نامورملکی اورغیر ملکی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکے؟

یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن 5 میں نامور ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی جگہ نہ بناسکے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا نام گولڈ کیٹگری میں موجود تو تھا لیکن کسی بھی ٹیم نے انہیں خریدنے کی زحمت گوارا نہ کی۔

 

install suchtv android app on google app store