مایہ ناز جنوبی افریقی فاسٹ باولر پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے، کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خبر

پی ایس ایل فائل ٖفوٹو پی ایس ایل

مایہ ناز جنوبی افریقی فاسٹ باولر پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے، فاسٹ باولر پی ایس ایل 5 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہوں گے

ڈیل اسٹین پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے۔ڈیل اسٹین پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے، مایہ ناز جنوبی افریقی فاسٹ باولر پی ایس ایل 5 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 5 کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ ڈرافٹنگ کا عمل لاہور میں ہو رہا ہے۔ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے دوران پاکستان میں کرکٹ کے عالمی ستارے پاکستان میں جگمگائیں گے۔


ڈیل اسٹین، جیسن رائے، ایلکس ہیلز سمیت متعدد مایہ نا غیر ملکی کرکٹرز کو مختلف ٹیموں نے منتخب کر لیا ہے۔ ڈیل اسٹین پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنے ہیں۔ مایہ ناز جنوبی افریقی فاسٹ باولر کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے منتخب کیا ہے۔ ڈرافٹنک کا عمل شروع ہوا تو پلاٹینم کیٹیگری میں پہلی پِک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تھی جنہوں نے انگلینڈ کو ورلڈکپ جتوانے والے جیسن رائے کا انتخاب کیا۔

دوسری پک لاہور قلندرز کی تھی جنہوں نے آسٹریلیا کے کرس لین کی خدمات حاصل کیں، قلندرز نے ایک سال قبل بھی اپنی پہلی پک میں کرس لین کو منتخب کیا تھا لیکن جارح مزاج آسٹریلین بلے باز انجری کے سبب لیگ سے باہر ہو گئے تھے۔ پلاٹینم کیٹیگری میں ملتان سلطان کی تیسری پک تھی اور انہوں نے انگلش آل راؤنڈر معین علی کو منتخب کیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین کو چنا۔


کراچی کنگز نے شاندار انتخاب کرتے ہوئے مایہ ناز انگلش بلے باز ایلکس ہیلز کا پلاٹینم کیٹیگری میں انتخاب کیا۔ ملتان سلطان نے پلاٹینم کیٹیگری میں اپنی دوسری پک میں جنوبی افریقہ کے ریلی روسو کا انتخاب کی، روسو پاکستان سپر لیگ کے تمام ایڈیشنز میں شرکت کر چکے ہیں لیکن تمام سیزنز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی البتہ اس مرتبہ وہ ایک نئی فرنچائز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔


اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کی دوسری کیٹیگری میں بھی جنوبی افریقی کرکٹر کو ترجیح دیتے ہوئے کولن انگرام کو ٹیم میں شامل کر لیا۔ ڈائمنڈ کیٹیگری کا آغاز ہوا تو پشاور زلمی نے ٹام بینٹن کی خدمات حاصل کیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو کی خدمات حاصل کیں جو گزشتہ سال کراچی کنگز کی طرف سے ایکشن میں نظر آئے تھے۔ کراچی کنگز نے کرس جورڈن کا انتخاب کیا جن کو پلاٹینم سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں تنزلی کا سامنا کرنا پڑا اور اس سے قبل وہ لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر چکے ہیں۔


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آسٹریلین آل راؤنڈر بین کٹنگ کو منتخب کیا جبکہ ملتان نے ڈائمنڈ کیٹگری کے بجائے پہلی وائلڈ کارڈ انٹری کو آزماتے ہوئے سلور کیٹیگری کو ترجیح دیتے ہوئے 27سالہ ذیشان اشرف کو منتخب کیا۔ اس کے بعد ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے سابق اسٹار اور انگلش آل راؤنڈر روی بوپارہ کی خدمات حاصل کیں جبکہ پشاور زلمی نے قومی ٹیم کے سابق کرکٹر شعیب ملک کو ٹیم کا حصہ بنایا۔


لاہور قلندرز کی باری آئی تو انہوں نے انگلش آل راؤنڈر سمیت پٹیل کو ٹیم میں شامل کیا جبکہ رومان رئیس کی اسلام آباد یونائیٹڈ میں واپسی ہوئی۔ سہیل تنویر کو بڑا دھچکا لگا اور وہ دو درجہ تنزلی کے بعد پلاٹینم سے گولڈ کیٹیگری میں چلے گئے جہاں ان کا انتخاب ملتان سلطانز نے کیا۔ کراچی کنگز کی باری آئی تو انہوں نے گولڈ کیٹیگری میں شامل شرجیل خان کی خدمات فوری طور پر حاصل کرنے میں کوئی دیر نہ لگائی۔ پشاور زلمی نے لیام ڈاسن پر اعتماد برقرار رکھتے ہوئے انہیں اپنی ٹیم میں برقرار رکھا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی ان کی پیروی کرتے ہوئے فواد احمد کی خدمات دوبارہ حاصل کر لیں۔

install suchtv android app on google app store