آسٹریلیا سے شکست کے بعد مصباح کو پی ایس ایل میں کونسا عہدہ دیا جا رہا ہے؟ پاکستانی حیران

پاکستان سپرلیگ کے ڈراف فائل فوٹو پاکستان سپرلیگ کے ڈراف

آسٹریلیا سے شکست کے بعد شدید تنقید کی زد میں مصباح آج ہونے والے پاکستان سپرلیگ کے ڈراف میں بطور ہیڈ کوچ اسلام آباد ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کا چناو کریں گے مصباح الحق پی ایس ایل میں کسی بھی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ 

دورہ آسٹریلیا میں شرمناک شکست کھانے والے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو پاکستان سپرلیگ فائیو کے لیے اسلام آباد یونائٹیڈ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقررکردیا گیا ہے۔ مصباح الحق آج ہونے والے پاکستان سپرلیگ کے ڈراف میں بطور ہیڈ کوچ اسلام آباد ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کا چناو کریں گے۔ سعید اجمل کے بعد مصباح الحق دوسرے وہ کھلاڑی ہیں جو جس ٹیم کی طرف سے کھیلتے رہے، اب اسی ٹیم کے ساتھ بطور کوچ وابستہ ہوئے ہیں۔

مصباح الحق نے تین سیزن اسلام آباد یونائیٹیڈ کی طرف سے کھیلے تاہم پی ایس ایل فور میں مصباح الحق نے پشاور زلمی کو جوائن کیا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹیڈ کے ترجمان کے مطابق مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹیڈ دو بار پاکستان سپرلیگ کی چیمپئن بنی، اب وہ ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں گے، یقین ہے کہ بطور ہیڈ کوچ بھی مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹیڈ کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

خیال رہے مصباح الحق پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے عہدے قبول کرکے پہلے ہی خاصی تنقید کی زد میں ہے، اب پی ایس ایل ٹیم کے ساتھ ان کی بطور ہیڈ کوچ وابستگی کو مفادات کا ٹکراو سمجھا جائے گا۔دوسری جانب پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ مصباح الحق پی ایس ایل میں کسی بھی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store