ٹوئٹرہینڈل نے ڈیوڈ وارنرکا ذکرکرتے ہوئے پوری دنیا کے سامنے امام الحق کا مذاق کیوں اُڑایا؟

کرکٹ آئس لینڈ کے ٹوئٹر ہینڈل فائل فوٹو کرکٹ آئس لینڈ کے ٹوئٹر ہینڈل

کرکٹ آئس لینڈ کے ٹوئٹرہینڈل نے بھی پاکستانی اوپننگ بلے باز امام الحق کی آسٹریلیا کیخلاف ناقص کارکردگی کا مذاق بنا دیا ہے۔

امام الحق نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں حصہ لیا مگر پہلی اننگز میں صرف دو رنز بنا سکے جبکہ دوسری اننگز میں بغیر کوئی سکور بنائے ہی آﺅٹ ہو گئے اوراس طرح وہ پاکستان کی جانب سے 21 ٹیسٹ اننگز کھیل کر 25.5 کی اوسط کیساتھ صرف 485 رنز ہی بنا سکے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے اپنی گزشتہ دو ٹیسٹ اننگز میں ہی 335 رنز کی شاندار اننگز کیساتھ مجموعی طور پر 489 رنز بنائے۔

آئس لینڈ کرکٹ کے ٹوئٹر ہینڈل نے اس موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیا اور لکھا ”ڈیوڈ وارنر نے اپنی صرف گزشتہ دو اننگز میں ہی اتنے رنز بنا لئے جتنے امام الحق نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں بنائے ہیں۔“

مزید پڑھیں: جسٹن لینگر سے متعلق بابراعظم نے بڑی بات کہہ دی

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم نے کہا ہے کہ جسٹن لینگر سے گفتگو کے دوران بہت سے چیزیں سیکھنے کو ملیں اور ان کی باتوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی بیٹنگ بہتر بنانے کی کوشش کروں گا۔

 

install suchtv android app on google app store