جوڈینلی نے آسان ترین کیچ گرایا، خود کا مذاق اُڑایا اور سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا

دوسرے ٹیسٹ میں انگلش پیسر جوفرا آرچر فائل فوٹو دوسرے ٹیسٹ میں انگلش پیسر جوفرا آرچر

دوسرے ٹیسٹ میں انگلش پیسر جوفرا آرچر کی گیند پرجوڈینلی نے آسان ترین کیچ گرا کر سب کو ہنسنے کا موقع فراہم کردیا انگلینڈ سے ہیملٹن ٹیسٹ میں 104 کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے کیوی کپتان کین ولیمسن کوتین مواقع ملے۔

جوفرا آرچر کی گیند پرجوڈینلی نے آسان ترین کیچ گرا کر سب کو ہنسنے کا موقع فراہم کردیا وہ سال کے بدترین ڈراپ کیچز کے امیدواروں میں شامل ہونے والا آخری اضافہ بنے یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔

ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز کیویز ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 96 رنز 2 کھلاڑی آٹ پر دوبارہ شروع کی تو کپتان کین ولیمسن 37 اور راس ٹیلر 31 رنز پر کھیل رہے تھے، نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں ابتدائی دو وکٹیں جلد گر جانے کے بعد میچ کے پانچویں اور آخری روز نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اور مڈل آرڈر بلے باز راس ٹیلر نے انتہائی محتاط انداز میں ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش بالرز کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔

دونوں کھلاڑیوں نے انگلینڈ ٹیم کے بالرز کی ایک نہ چلنے دی اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچریاں سکور کیں، دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کی شراکت ناقابل شکست 213 رنز کی شراکت داری قائم کی، انگلینڈ ٹیم کے بالرز کی انتھک کوشش کے باوجود کیویز بلے باز ان سے آٹ نہ ہوسکے اور یوں پورا دن کیویز بلے بازوں کے نام رہا، کیویز ٹیم نے دوسری اننگز میں دو وکٹوں پر 241 رنز بنائے، کپتان کین ولیمسن 104 اور راس ٹیلر 105 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہے۔

install suchtv android app on google app store