سابق کوچ مکی آرتھرپاکستان کے خلاف کیا چال چلنے لگے ہیں؟ قومی ٹیم کواب کیا کرنا ہوگا؟

 پاکستان کے سابق کوچ مکی آرتھر فائل فوٹو پاکستان کے سابق کوچ مکی آرتھر

 پاکستان کے سابق کوچ مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور کا سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ساتھ دو سال کا معاہدہ طے پا گیاہے ، قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ دو برس کیلئے سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

سری لنکن میڈیا کا کہناہے کہ مکی آرتھر کا دورہ پاکستان پہلا اسائنمنٹ ہو گا جبکہ گرانٹ فلاور بھی سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دو سال کیلئے بیٹنگ کوچ مقرر ہو گئے ہیں، گرانٹ فلاور ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ پاکستان نہیں آئیں گے بلکہ وہ وائٹ بال کرکٹرز کے ساتھ کام کریں گے ۔ان کے علاوہ ڈیوڈ سکر بولنگ اور شین میکڈرموٹ سری لنکن ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مقرر ہو گئے ہیں ۔

یاد رہے کہ سری لنکا کی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 11 دسمبر سے ہونے جارہاہے جبکہ قومی ٹیم کا اعلان سات دسمبر کو کیے جانے کاامکان ہے۔

مزید پڑھیں: دردناک شکست کے بعد اب قومی ٹیم میں کس کو شامل کیا جا رہا ہے؟ بڑل خبر نے ہلچل مچادی

یاد رہے کہ آسٹریلیا سے دردناک شکست کے بعد اب قومی ٹیم کا سامنا کچھ ہی دن میں سری لنکا سے ہوگا جس کیلئے فواد عالم اور سمیع اسلم کا نام زیرغور ہے ۔

 

install suchtv android app on google app store