دردناک شکست کے بعد اب قومی ٹیم میں کس کو شامل کیا جا رہا ہے؟ بڑی خبر نے ہلچل مچادی

آسٹریلیا سے دردناک شکست فائل فوٹو آسٹریلیا سے دردناک شکست

آسٹریلیا سے دردناک شکست کے بعد اب قومی ٹیم کا سامنا کچھ ہی دن میں سری لنکا سے ہوگا جس کیلئے فواد عالم اور سمیع اسلم کا نام زیرغور ہے۔

آسٹریلیا میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دونوں میچز میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پاکستان ٹیم میں تجربات کا دوسرا دور سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز سے شروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایک ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں صرف9 رنز بنانے والے حارث سہیل کے کیریئر پر سوالیہ نشان لگ چکا، امام الحق بھی ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ناکام رہے۔ ان کو بھی ڈراپ کیا جا سکتا ہے، سیریز میں سب سے بڑی 27 کی اننگز کھیل پانے والے افتخار احمد نے بھی سخت مایوس کیا۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے والے فواد عالم کا نام زیر غور آئے گا، ایک عرصے سے نظر انداز بیٹسمین فرسٹ کلاس کرکٹ میں 56.57کی اوسط سے12ہزار سے زائد رنز جوڑ کر عالمی ٹاپ پرفارمرز کی فہرست میں 12ویں نمبر پر ہیں، سمیع اسلم کو بھی کم بیک کا موقع مل سکتا ہے۔

بہتر فارم اور فٹنس کی بنیاد پر عثمان شنواری کو موقع ملنا خارج ازامکان نہیں۔ کنڈیشنز کو پیش نظر رکھتے ہوئے یاسر شاہ کی معاونت کیلئے مزید نوجوان اسپنرز کے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا۔

 

install suchtv android app on google app store