اسپینرمرلی دھرن کوکونسا عہدہ دیا جا رہا ہے؟ کرکٹ کی دنیا میں ہلچل مچ گئی

سری لنکن جادوگر اسپینر مرلی دھرن فائل فوٹو سری لنکن جادوگر اسپینر مرلی دھرن

سری لنکن نو متخب صدر گوٹابایا راجا پاکسا سابق سری لنکن سپنر متھیا مرلی دھرن کو ملک کے شمالی صوبے کا گورنر بناسکتے ہیں۔

سری لنکن جادوگر اسپینر مرلی دھرن کو گورنر کا عہدہ دیے جانے کا امکان سری لنکن نو متخب صدر گوٹابایا راجا پاکسا سابق سری لنکن سپنر متھیا مرلی دھرن کو ملک کے شمالی صوبے کا گورنر بناسکتے ہیں۔

سری لنکن خبررساں اداروں کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عظیم سری لنکن جادوگر اسپینر مرلی دھرن کو گورنر کا عہدہ مل سکتا ہے، بتایا گیا ہے کہ مرلی دھرن ان تین نئے گورنروں میں شامل ہوں گے جن کی تعیناتی سری لنکا کے نئے صدر کریں گے مرلی دھرن کو ملک کے شمالی صوبے کا گورنر بنائے جانے کا امکان ہے۔ نومنتخب صدر نے ذاتی طور پر مرلی دھرن کو شمالی صوبے کے گورنر کا عہدہ قبول کرنے کی دعوت بھی دی ہے۔

صدارتی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپنر کو شمالی صوبے جبکہ انورادھا یاہامپاتھ کو مشرقی صوبہ کا گورنر مقرر کیا جائے گا اور ٹیسا ویٹھارنا شمالی وسطی صوبے کےگورنر کےعہدے کا چارج سنبھالیں گے واضح رہے کہ مرلی دھرن آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والے سری لنکا پہلے کرکٹر تھے۔ 47 سالہ مرلی دھرن نے بین الاقوامی کرکٹ میں کل 1334 وکٹ حاصل کی تھیں۔ مرلی دھرن بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے گیند باز کا ریکارڈ اب بھی اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store