سہیل تنویر نے کونسی ایسی خلاف ورزی کر دی کہ امپائر کہ وارننگ دینی پڑی؟

سہیل تنویر فائل فوٹو سہیل تنویر

قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ناردرن کے کرکٹر سہیل تنویر کو تنبیہ جاری کردی گئی۔

سہیل تنویر کو یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں بلوچستان کے خلاف نویں راؤنڈ کے میچ میں کھیل کے سامان کی توہین کرنے سے متعلق لیول 1 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ہے۔

میچ میں بلوچستان کی دوسری اننگز میں بولنگ کے دوران ناردرن کے سہیل تنویر کو وکٹ حاصل نہ کرنے پر مایوسی میں گیند کو لات مارتے ہوئے دیکھا گیا۔

آن فیلڈ امپائرز قیصر وحید اور عمران جاوید نے سہیل تنویر کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔

سہیل تنویر کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری احمر سعید نے انہیں تنبیہ جاری کردی۔

install suchtv android app on google app store