پی سی بی نے کس ٹیم کوپاکستان آنے کی دعوت دی،سن کرہرپاکستانی خوشی سے جھوم اُٹھا

پاکستان کرکٹ بورڈ فائل فوٹو پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستان میں ٹی 20 سیریز کے انعقاد کیلئے رابطہ کر لیا ہے۔

ٹی 20سیریز کی پاکستان میں میزبانی کیلئے پی سی بی نے جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا ہے۔ پروٹیز نے آئندہ سال 3 ون ڈے میچز کھیلنے کیلئے بھارت آنا ہے اور پی سی بی نے دعوت دی ہے کہ ٹیم واپسی پر پاکستان میں بھی تین ٹی 20 میچ کھیلے۔

جنوبی افریقی بورڈ کی جانب سے مثبت اشارے ملے ہیں اور اس ضمن میں مزید بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا، معاملات طے پاگئے تو ممکنہ طور پروٹیز کا دورہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد ہو گا۔

مزید پڑھیں: سرفراز احمد کی 5 سال بعد زبردست بلےبازی، رنز کے انبار لگا دیے۔۔جان کر آپ بھی حیران ہو جائینگے

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی بیٹنگ میں سوئی ہوئی قسمت جاگ اُٹھی۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 5 سال بعد سنچری بنا ڈالی۔

 

install suchtv android app on google app store