قرآن پاک کی بے حرمتی پرشاہد آفریدی نے بڑا پیغام جاری کردیا،عالمی دنیا میں ہلچل مچادی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی فائل فوٹو قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی ناپاک جسارت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

ناروے میں چند روز قبل اسلام مخالف تنظیم (سیان) کے سربراہ ملعون لارس تھورسن نے قرآن پاک کی شدید بے حرمتی کرتے ہوئے نذر آتش کرنےکی کوشش کی تاہم وہاں موجود مسلمان نوجوان اس بے حرمتی کو برداشت نہ کرسکے اور ایک بہادر نوجوان عمر الیاس نے ملعون لارس تھورسن کو روکنے کےلئے اس پر حملہ کردیا۔


دنیا بھر کے مسلمان عمر الیاس کو قرآن کی بے حرمتی روکنے پر سراہ رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ”مذہبی عدم رواداری آج پوری دنیا کو در پیش سب سے بڑا مسئلہ ہے، میں ناروے کی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ اس معاملے پر فوری طور پر قدم اٹھائیں جس نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے ، عدم برداشت پر قابو پانے کے لیے ہمیں متحد ہونا چاہیئے۔

 

 

ادھرترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بھی عمر الیاس کی ہمت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان الیاس کی جرات کو سلام جس نے ایک افسوسناک اور قابل مذمت کارروائی کو روکنے کے لیے ہمت کا مظاہرہ کیا۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ایسی اسلامیوفوبیا پر مبنی اشتعال انگیزی صرف نفرت اور انتہا پسندی کو فروغ دیتی ہے۔ تمام مذاہب قابل احترام ہیں۔
اسلاموفوبیا عالمی امن اور ہم آہنگی کےلئے خطرہ ہے.


واضح رہے کہ ناروے کے شہر کرسٹین سینڈ میں مسلمانوں کی بڑی تعداد آباد ہے اس کے باوجود ناروے کی انتظامیہ نے نہ صرف اشتعال انگیز ریلی کی اجازت دی بلکہ قرآن کی توہین سے بھی نہ روکا۔ واقعے کے بعد ناروے سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں نے توہین قرآن کی شدید مذمت کرتے ہوئے معلون لارس تھورسن پر نفرت انگیز جرائم کا مقدمہ درج کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store