پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے میدانوں کو ہمیشہ کیلئے کیوں خیرباد کہہ دیا؟ بڑی خبرسامنے آگئی

 پاکستان کرکٹ بورڈ فائل فوٹو پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے میدانوں کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اب سے اپنی ہر ہوم سیریز اپنے ملک میں ہی کروانے کا اعلان کر دیا، سری لنکا کے بعد آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے راضی کرنے کی کوششیں۔

پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اپنی سیریزاب متحدہ عرب امارات میں نہیں، ہوم گراونڈ میں کھیلا کرے گا۔ وسیم خان نے کہا کہ یو اے ای میں کرکٹ کھیلنے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بہت مالی نقصان ہوا۔ تاہم اب پاکستان اپنی سیریز اپنے ہوم گراونڈ پر ہی کھیلنا چاہتا ہے آخری ایک سال میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کافی کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔ پاکستان میں کرکٹ کا جنون پایا جاتا ہے اور یہاں دس سال بعد پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ واپس آ رہی۔

وسیم خان کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے انگلینڈ اور آسٹریلیا ٹیم کے دورے سے پہلے دوسرے ممالک کے ساتھ سیریز ہیں۔ جنوبی افریقہ،آئرلینڈ اور افغانستان کی ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہوئی ہے جبکہ آئندہ برس ایم سی سی کی ٹیم کا دورہ پاکستان بھی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ انگلینڈ بورڈ کے سی ای او اور کرکٹ اسٹریلیا کے چیرمین پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے متحد ہیں۔

install suchtv android app on google app store