‏قومی ٹیم کینگروز کے خلاف اچھا پرفارم کرنے اور جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، اظہر علی

‏قومی ٹیم کینگروز کے خلاف اچھا پرفارم کرنے اور جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، اظہر علی فائل فوٹو ‏قومی ٹیم کینگروز کے خلاف اچھا پرفارم کرنے اور جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، اظہر علی

پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں صلاحیت موجود ہے کہ وہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم اچھا پرفارم بھی کر سکتی ہے اور جیت بھی سکتی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل سے برسبین میں شروع ہو گا۔

ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیموں نے گابا میں ٹریننگ کی اور دونوں کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی ٹیم میں صلاحیت ہے، کنڈیشنز کو سمجھ چکے ہیں اور ٹیم میں نئے چہرے بھی شامل ہیں، وہ اچھا کھیلنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں مجھے کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ ہم آسٹریلیا کو نہیں ہرا سکتے۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ ہم اعتماد کے ساتھ یہاں کھیلنے آئے ہیں، آسٹریلیا میں کھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہے اور اگر چیلنج قبول کر لیا جائے تو آسانی ہو تی ہے، دونوں ٹیموں کی کوشش ہو گی کہ میچ نہ ہاریں۔

install suchtv android app on google app store