اعصام الحق نے بھارت کو ایسا دو ٹوک جواب کہ مودی سرکار کے چھکے چھڑا دیئے۔۔۔ کھیل کے میدان سے اہم خبر آگئی

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق فائل فوٹو پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بھارت کے خلاف ڈیوس کپ کھیلنے سے احتجاجا انکار کردیا ہے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کو لکھے گئے خط میں اعصام الحق نے کہا ہے کہ بھارت کی ڈیوس کپ میں عدم شمولیت غیرمنصفانہ فیصلہ ہے، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان سے ناانصافی کی ہے۔ پاکستان میں کسی بھارتی شہری کو کوئی خطرہ نہیں اور اگر ایونٹ پاکستان سے منتقل ہواتوحصہ نہیں لوں گا۔

اپنے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہاکہ انہوں نے یہ فیصلہ ملکی وقار کے پیش نظرکیا ہے۔ کیونکہ روزانہ سینکڑوں بھارتی یاتری کرتارپور اور ٹیکسلا کا دورہ کرتے ہیں لیکن پاکستان میں کبھی کسی بھارتی شہری سے بدتمیزی کا واقعہ نہیں ہوا اس کے باوجود ایونٹ باہر ہوا تو وہ شرکت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے کھیلنے کو ترجیح دی ہے، یہ ملک کے وقار کے لیے کھڑے ہونے کا وقت ہے۔

 

install suchtv android app on google app store