پی سی بی کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ اشتہار کی اصل کہانی سامنے آگئی، شائقینِ کرکٹ حیرانی کا شکار

پاکستان کرکٹ بورڈ فائل فوٹو پاکستان کرکٹ بورڈ

پی سی بی نے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کی تیاری کر لی ہے اور مخصوص شخصیت کو ذہن میں رکھ کر ہی اشتہار تیار کیا گیا۔

مشتاق احمد کو اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کی تیاری کر لی گئی، ان کی شخصیت کو ذہن میں رکھ کر ہی اشتہار تیار کیا گیا۔ پی سی بی نے گذشتہ دنوں قومی ٹیم کیلئے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کا اشتہار جاری کیا تھا، اس کیلئے لیول تھری کوچنگ سرٹیفائیڈ ہونا اور الیٹ کرکٹرز، نیشنل یا انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ پانچ سالہ تجربہ لازمی قرار دیا گیا، درخواست دینے کی آخری تاریخ 19نومبر ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہمیشہ کی طرح بورڈ نے اس بار بھی امیدوار پہلے منتخب کر کے رسمی کارروائی کے لیے اشتہار دیا، مشتاق احمد یہ عہدہ سنبھالنے کے لیے فیورٹ ہیں، وہ ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کے اسپن بولنگ کوچ تھے۔ انھوں نے 2018میں سال میں 150دن تک کام کرنے کا معاہدہ کیا تھا، ان دنوں ابوظبی میں جاری ٹی10لیگ میں مشتاق دکن گلیڈی ایٹرز کے ساتھ منسلک ہیں۔ ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے مشتاق کو اپنے سپورٹ اسٹاف میں دیکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store