شاہد خان آفریدی نے نواز شریف کی وطن واپسی کے متعلق ایسی بڑی پیشنگوئی کر دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا؟ تفصیل کیلئے خبر ضرور پڑھیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی فائل فوٹو قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ نواز شریف علاج کروانے جا رہے ہیں تو جانے دیں، واپس بھی آ جائیں گے، کوئی بھی مخلص شخص پاکستان کے بغیر نہیں رہ سکتا۔

شاہد آفریدی نے کراچی میں کینسر سے آگاہی اور فنڈ ریزنگ پروگرام میں اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف علاج کروانے جا رہے ہیں تو جانے دیں۔

اس موقع پر ایک صحافی نے اس سے سوال کیا کہ نواز شریف مخلص ہیں؟ اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اتنا پتا ہے کہ آفریدی کتنا مخلص ہے۔

دورہ آسٹریلیا پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم سے زیادہ امید نہیں، پاکستانی باؤلرز کے پاس نہ پیس ہے نہ تجربہ، ہمارے پاس زیادہ تر انگلش کنڈیشن کے باؤلر ہیں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ آسڑیلیا کے خلاف جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ٹیم زیادہ امیدیں نہیں ہیں۔ مصباح الحق کو وقت دینا ہوگا، اتنی جلدی نہیں کرنی چاہیے۔ نیا سیٹ اپ چل رہا ہے، اس کو چلنے دیں، کچھ عرصے میں نتیجہ سامنے آ جائے گا۔

install suchtv android app on google app store