شعیب ملک نے مڑ کر پوچھا بھی نہیں کہ تم کس حال میں ہو, کس نے شعیب سے شکوہ کر دیا؟ جانیے اس خبر میں

شعیب ملک فائل فوٹو شعیب ملک

پاکستان کے جارح مزاج کرکٹر نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شعیب ملک کیساتھ بڑا اچھا وقت گزرا لیکن افسوس کیساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ جب برا وقت آیا تو شعیب ملک نے مڑ کر پوچھا بھی نہیں کہ تم کس حال میں ہو۔

تفصیلات کے مطابق عمران نذیر نے کہا کہ کپتانوں کے کپتان اظہر زیدی وہ تو ہمارے بڑے ہیں۔ اس برے وقت میں انہوں نے ہمیشہ حوصلہ بڑھایا اور میری ساری جمع پونجی علاج پر خرچ ہو گئی۔

عمران نذیر کا کہنا تھا کہ اپنے اچھے وقت میں انہوں نے کبھی کسی کی مدد سے انکار نہیں کیا۔ ہاں اگر بھول چوک ہو گئی ہو، تو انہیں یاد نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کے کیریئر میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں اور اس عرصے میں اس کے بہترین دوست ہی اس کا سہارا بنتے ہیں۔ اور وہ خوش قسمت ہیں کہ عبدالرزاق، اظہر زیدی اور رانا نوید الحسن جیسے لوگ مشکل وقت میں ان کیساتھ کھڑے رہے۔

install suchtv android app on google app store