قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی ایک بار پھر پاکستان واپسی؟ پاکستانی کھلاڑی حیران

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر فائل فوٹو قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوران کنسلنٹنٹ کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق مکی آرتھر کنسلٹنٹ کی حیثیت سے سری لنکا کی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔

مکی آرتھر نے ورلڈ کپ کے بعد بھی قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی امید لگا لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مکی آرتھر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے مضبوط امیدوار ہیں اور پاکستان کے دورے کے بعد مکی آرتھر سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

خیال رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

install suchtv android app on google app store