پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان تعلقات کی دراڑیں شدید بھیانک شکل اختیار کر گئیں، دنیائے کرکٹ میں طوفان برپا

پاکستان کرکٹ بورڈ فائل فوٹو پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کے درمیان تعلقات کی دراڑیں شدید ہوتی جارہی ہیں۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ دو بڑوں کے درمیان اختلافات کی خبروں میں حقیقت نہیں ہے لیکن پی سی بی راہداریوں سے اس بات کے واضع شواہد سامنے آرہے ہیں کہ دونوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں اور احسان مانی کو تعلقات میں بہتری لانے کے لئے ایک کو گھر رخصت کرنا ہوگا۔

وسیم خان کے آنے کے بعد ماضی میں سیاہ سفید کے مالک سبحان احمد سائیڈ لائن ہوگئے ہیں جبکہ کرکٹ کے تمام معاملات وسیم خان دیکھ رہے ہیں۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وسیم خان کا خیال ہے کہ بورڈ میں ہونے والی حالیہ بدانتظامیوں کے ماسٹر مائینڈ سبحان احمد ہیں۔ پی سی بی میں اختیارات کی تقسیم اختلافات کا باعث بن رہی ہے۔ سی اواو سبحان احمد کے پاس انتظامی امور ایچ آر لیگل کے اختیارات ہیں۔ چیف ایگزیکٹو وسیم خان نئے آئین کے بعد زیادہ با اختیار ہیں۔ وسیم خان کے مداخلت اور کام کے طریقہ سے سبحان احمد ناراض ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اختلافات کے باعث پی سی بی میں کام تعطل اور سست روی کا شکار ہونے لگے۔ اگلے چند روز پی سی بی کے سنیئر افسر کےلئے پوزیشن برقرار رکھنا مشکل ہو گیاہے۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ اختلافات کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں۔ وسیم خان کا خیال ہے کہ سبحان احمد اور ذاکر خان کو ہٹاکر وہ پی سی بی معاملات آسانی سے چلاسکیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store