آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری، پاکستانی ٹیم پر خطرے کی تلوار لٹک رہی ہے۔۔۔ جان کر آپ یقین نہ کر پائیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل فائل فوٹو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز ختم ہونے کے بعد نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی ٹیم بدستور پہلے نمبر ہے لیکن دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا سے اس کا صرف ایک ہی پوائنٹ زیادہ ہے۔

نئی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستانی ٹیم 270 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ سری لنکا کے بعد پاکستان کو بھی تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرنے والی آسٹریلین ٹیم 269 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور پہلی پوزیشن کے حصول کیلئے اسے صرف ایک میچ جیتنا ہی ضروری ہے۔

فہرست میں انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، بھارت پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، سری لنکا ساتویں، افغانستان آٹھویں، بنگلہ دیش نوویں اور ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پر ہے۔

install suchtv android app on google app store