قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کس چیز نے افسردہ کر دیا؟ جان کر آپ کو بھی ہو گا افسوس

 قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم فائل فوٹو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم

آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹی ٹونٹی میچ ہارنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میچ ہارنے پر بہت افسوس ہے، ہم نے مایوس کن کرکٹ کھیلی،سٹیو اسمتھ نے شاندار اننگز کھیل کر ہم سے فتح چھین لی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان فرق سٹیو سمتھ کی باری تھی جنہوں نے بہت ہی شاندار باری کھیلی۔

بڑے ٹارگٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت مشکل ہوتا ہے جب ہماری وکٹیں جلدی گر جائیں، ہمیں ایک مرتبہ پھر فتح حاصل کرنے کے لیے مومینٹم بنانا پڑے گا۔

ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج افتخار احمد کی بیٹنگ کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے، پاکستانی مڈل آرڈر بیٹسمین بہت ہی شاندار اننگز کھیلے۔

مین آف دی میچ سٹیو سمتھ کا کہنا تھا کہ اپنے گھر میں میچ جیتنا ہمارے لیے بہت ہی خوش آئند ہے، میرے خیال میں باولرز نے اپنا کام بخوبی انجام دیا، اس وکٹ پر سکور 170رنز بھی بن سکتے تھے تاہم ہمارے باولرز نے بہت ہی شاندار باولنگ کی۔

فاتح ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں آج کا دن ہمارے لیے بہت ہی شاندار تھا، باولنگ کے دوران جلدی وکٹیں حاصل کرنا ٹرننگ پوائنٹ تھا کیونکہ میں جانتا تھا کہ پاکستان کو ایک بار موقع مل گیا تو وہ آگے نکل سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ باولرز کی طرف سے حریف بیٹنگ کو جلدی پویلین بھیجنا فرق ثاثبت ہوا، ہمارے پاس سٹیو سمتھ جیسے پلیئر ہیں جو میچ ونر ہیں، دنیا کے بہترین بلے باز ہیں جو حالات کے حساب سے باری کھیلتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store