دھرنے کے نتائج سامنے آنے لگے، حکومتِ پاکستان کیلئے عالمی دنیا میں ایک بڑا چیلنج تیار۔۔۔ خبر نے تہلکہ مچادیا

 ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پاکستان سے واپس لے لی فائل فوٹو ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پاکستان سے واپس لے لی

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے ڈیوس کپ ٹائی سے متعلق اہم فیصلہ لیا ہے۔

آئی ٹی ایف نے پاکستان کی تازہ سکیورٹی ایڈوائس کی روشنی میں ڈیوس کپ ٹائی نیوٹرل مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان اور بھارت کا 29 اور 30 نومبر کو اسلام آباد میں مقابلہ ہونا تھا۔ آئی ٹی ایف نے کہا ہے کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن ڈیوس کپ ٹائی کے غیر جانبدار مقام کیلئے 5 روز میں فیصلہ کرے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پر بھارت نے اعتراض اٹھایا تھا لیکن آئی ٹی ایف نے یہ اعتراض مسترد کرتے ہوئے ڈیوس کپ پاکستان سے منتقل کرنے سے انکار کردیا تھا۔

install suchtv android app on google app store