پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ بارش نے قومی ٹیم کی لاج رکھ لی، میچ منسوخ ہوگیا

: پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا ہے اسکرین گریب : پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا ہے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا اور میچ منسوخ کردیا گیا۔ 

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کو پہلا نقصان صرف ایک رن پر ہی فخر زمان کی صورت میں اٹھانا پڑگیا، وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔ ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے حارث سہیل بھی کچھ نہ کرسکے اور صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

سرفراز کی جگہ پانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کپتان کا ساتھ دیا اور مجموعی اسکور کو 70 تک لے گئے۔ رضوان 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

تیرہ ویں اوور کا کھیل جاری تھا کہ بارش ہوگئی،جس پر کھیل 15، 15 اوورز تک محدود کردیا گیا، بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو رنز بنانے کی رفتار میں اضافے کے بجائے وکٹیں گرنے کی اسپیڈ بڑھ گئی، بعد میں آنے والے آصف علی اور عماد وسیم بھی بابر اعظم کا ساتھ نہ دے سکے۔

آصف نے 10 رنز بنائے جبکہ عماد وسیم کھاتہ بھی نہ کھول سکے، پاکستان نے مقررہ 15 اوورز میں 107 رنز بنائے، تاہم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو جیت کے لئے 15 اوورز میں 119 رنز کا ہدف ملا ہے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 59 رنز بنائے۔

 

install suchtv android app on google app store