بال ٹمپرنگ کیس: پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد کو ایسی سزا سنادی گئی کہ آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا، جانیے اس خبر میں

احمد شہزاد فائل فوٹو احمد شہزاد

پاکستان کرکٹ  ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد کو میچ میں جرمانہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے بال ٹمپرنگ کرنے والے قومی کرکٹر احمد شہزاد کو میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سنٹرل پنجاب کی ٹیم کے کپتان احمد شہزاد کو میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ ان کی ٹیم کے کھلاڑی اظہر علی اور سندھ کے فاسٹ باﺅلر سہیل خان کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر وارننگ دی گئی ہے۔

احمد شہزاد پر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.14 کی لیول ون کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہوا ہے۔ اس شق کے مطابق گیند کی ہیئت کو ایک میچ کے دوران تبدیل کرنا قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

بال ٹمپرنگ کا واقعہ سندھ کے خلاف میچ کی پہلی اننگ کے 17 ویں اوور میں منگل کے روز پیش آیا ، فیلڈ امپائرز محمد آصف اور ضمیر احمد نے میچ ریفری ندیم ارشد کو معاملے کی رپورٹ کی تھی۔ احمد شہزاد کو پہلے نوٹس جاری کیا گیا لیکن انہوں نے بال ٹمپرنگ کا اعتراف نہیں کیا جس کے بعد انکوائری ہوئی اور جمعرات کے روز ان پر یہ جرم ثابت ہوگیا تھا۔

install suchtv android app on google app store