پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کےلیے کونسے بڑے ٹیم سے مثبت اشارے ملنے لگے؟ جانیے اس خبر میں

سری لنکن کرکٹ بورڈ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مثبت اشارے ملنے لگے ہیں۔ فائل فوٹو سری لنکن کرکٹ بورڈ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مثبت اشارے ملنے لگے ہیں۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مثبت اشارے ملنے لگے ہیں۔


ذرائع کے مطابق سری لنکا سے دسمبر میں شیڈول کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے لیے روالپنڈی اور کراچی کے اسٹیڈیمز تیار ہیں۔

اگر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز ہوتی ہے تو قومی ٹیم 10 برس بعد ہوم گراونڈز پر ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم کے حالیہ دورہ پاکستان کے تناظر میں ٹیسٹ میچز کھیلنے پر غور کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس ستمبر اور اکتوبر میں سری لنکن ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کھیلی گئی۔

ون ڈے میچز کراچی میں کھیلے گئے جس میں پاکستان نے 0-2 سے کامیاب حاصل کی جبکہ لاہور میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو 0-3 سے وائٹ واش کردیا تھا۔

مختصر دورانیے کی کرکٹ کی اس کامیاب سیریز کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دسمبر میں ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی جاسکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store