پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نو منتخب کپتان اظہر علی نے سرفراز احمد سے متعلق کیا بات کہہ دی؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  • اپ ڈیٹ:
کپتان اظہر علی اور سرفراز احمد فائل فوٹو کپتان اظہر علی اور سرفراز احمد

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نو منتخب کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنا میرے لئے باعث اعزاز اور فخر کی بات ہے جبکہ ٹیسٹ چیمپین شپ میرے لئے چیلنج ہے۔

ہمارا ٹارگٹ رینکنگ میں اوپر جانا ہے، سرفراز احمد کو میری مکمل حمایت حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ رینکنگ میں ساتویں نمبر سے اوپر جانا ہے، وقت کیساتھ بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور میں نے بھی بہت کچھ سیکھا ہے اس لئے آپ مجھے بدلا ہوا دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کی پاکستان کیلئے بہت خدمات ہیں جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور جس طرح انہوں نے ٹیم کو لیڈ کیا اس پر بھی مشکور ہوں، میری سرفراز احمد سے بات ہوئی ہے اور انہیں میری مکمل حمایت حاصل ہے۔

install suchtv android app on google app store